شعبہ جات مدرسہ ہذا

مدرسہ اسلامیہ عربیہ تعلیم القرآن میں مختلف شعبہ جات ہیں ، جو حسب ذیل ہیں
شعبۂ اہتمام :
اس شعبہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے نیز مدرسہ ہذا کے تمام شعبوں کی نگرانی اوراساتذۂ کرام کی تقرری یا معزولی کے احکامات نیز مسلک ِ مدرسہ کی حفاظت و اشاعت دارالاہتمام سے متعلق ہے اوراس شعبہ کے ذمہ دار جناب مولانا محمد راشد صاحب ندوی (مہتمم مدرسہ ہٰذا) ہیں۔
شعبۂ تعلیمات :
تمام شعبوں میں اس شعبے کو فضیلت حاصل ہے کیوں کہ یہی شعبہ مقصد ادارہ کی تکمیل ہے۔
شعبۂ محاسبی :
اس شعبہ میں ادارہ کی آمد و صرف کا پورا حساب و کتاب رکھا جاتاہے جو بھی چھوٹی بڑی رقم ادارہ میں آتی ہے اس کی رسیدات اسی شعبہ سے جاری ہوتی ہیں ہرر قم کا اندراج اسی شعبہ میں ہوتاہے اور جو رقم خرچ ہوتی ہے اس کے لئے ایک واؤچر بنایا جاتاہے جس پر بنانے والے کے دستخط اور خود وصول کنندہ کے دستخط ہوتے ہیں۔
شعبۂ ناظرہ :
الحمد ﷲ ، اس شعبہ میں طلبہ کو نورانی قاعدہ سے لیکر ناظرہ قرآن کریم مع تجوید مکمل پڑھایا جاتا ہے۔
شعبۂ تحفیظ القرآن :
اس شعبہ میں طلبہ کو قرآن کریم حفظ کرایا جاتا ہے ۔ نیز قواعد اور اجراء کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شب وروز کی نگرانی کے ساتھ اس شعبہ میں حضرات اساتذہ کرام خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شعبۂ عصری علوم :
نورانی قاعدہ مکمل ہونے کے بعد ناظرہ قرآن کریم کے ساتھ ہندی انگلش درجہ ۸؍پانچ تک پڑھانے کا نظم ہے۔
شعبۂ اردو دینیات :
نورانی قاعدہ کے ساتھ ہی طالب علم کی اردو تعلیم کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔
شعبہ تقریرو خطابت :
اس شعبہ میں طلباء کے اندرتقریر و خطابت کی صلاحیت پیداکی جاتی ہے اور اس کیلئے ہفتہ واری انجمن بزم امام حفس کے نام سے انجمن قائم ہے جس میں طلباء کواسلامی معلومات،ادعیہ ماثورہ ،طریقہ نمازوغیرہ سے واقف کرانے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر تقاریر وخطابت کی مشق کرتے ہیں۔ اسی شعبہ کے تحت طلبہ کے لئے سالانہ مسابقہ کا بھی نظم کیا جاتا ہے۔
دارالاقامہ:
ادارہ کے داخلی امور میں اس شعبہ کا خاص دخل ہے مثلاً طلباء کیلئے رہائش گاہوں کا نظم وخارجی اوقات میں ان کی نگرانی بصورت بیماری ان کا ہر ممکن تعاون، سردی کے زمانہ میں لحاف کمبل وغیرہ کی تقسیم وغیرہ امور اسی شعبہ سے متعلق ہیں۔
مطبخ :
طلباء میںیکسوئی اور انہماک کے پیش منظر بیرونی طلباء کیلئے مطبخ کا انتظام بھی ہے تاکہ علم نبوت کے پیاسے سیرابی حاصل کر سکیں۔
شعبۂ دعوت و تبلیغ :
طلباء عزیز جمعرات کو قرب و جوار کے دیہات میں پیغام نبوت کو عام کر نے کیلئے جاتے ہیں۔ہفتہ میں ایک دن کسی ماہر عالم دین کا بیان رکھا جاتا ہے جس سے کام کرنے کا ذوق و شوق پیدا ہوتا ہے۔
شعبۂ نشر واشاعت :
اس شعبہ کے اندر وہ تمام چیزیں تیار کی جاتی ہیں جن کی ضرورت حالات دین و شریعت کے تقاضوں کے مطابق ضروری اور اہم ہوتی ہے ان کو تیار کرکے چھپوایا جاتاہے۔