احوال وکوئف مدرسہ تعلیم القرآن
خدائے ذوالجلال کا بے پایا شکر واحسان ہے کہ ہم اس کی توفیق سے اپنے محسن ومخلص معاونین وناظرین کی خدمت میں مدرسہ تعلیم القرآن کے احوال وکوائف مختصر طور پر پیش کر نے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں تاکہ مطالعہ کے بعد وہ سب بھی یہ جان لیں کہ ان کا تعاون ایک ایسے صحیح اور لائقِ اعتماد ادارہ کو پہنچ رہا ہے جو خدا کے فضل، بزرگوں کی سرپرستی اور دعاؤں سے منتظمین کی پرخلوص جدوجہد، اساتذہ کی مشفقانہ محنت ولگن، اربابِ خیر کی مالی نصرت اور مفکرینِ قوم کے تدبّر وتفکّر سے منبع رشدو ہدایت اور دینِ محمدیؐ کا پاسبان ہے۔
- سن تاسیس :۱۴۲۱ھ مطابق ۲۰۰۰ء
- دار جدید : ۱۴۳۵ھ مطابق ۲۰۱۴ء
- سرپرست : دائی اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب دامت برکاتہم
- مہتمم : حضرت مولانامحمد راشد صاحب ندوی
- معیار تعلیم : ناظرہ ، حفظ مع تجوید، عصری علوم مع بیسک کمپیوٹرکورس
- تعداد طلبہ و طالبات : تقریباً 500 (مقامی و بیرونی)
- مدرسین و ملازمین : 15
مدرسہ کا نظام تعلیم و تربیت
مدرسہ ہذاکا نظام تعلیم و تربیت علمائے امت کی نگرانی و سرپرستی میں اس انداز سے مرتب کیا گیا ہے کہ طلباء کو دینی تعلیم کے ساتھ روحانی و فکری غذا بھی فراہم ہوتی رہے اوراس کے اندر قوم و ملت کی خدمت کا جذبہ پروان چڑھتا رہے۔
مدرسہ کا مکمل عملہ انتہائی تندہی و چابک دستی سے طالبان علوم نبوت کی تعلیم و تربیت اور اصلاح و ہدایت کا کام انجام دے رہا ہے۔ تعلیمی نظام نصاب ابتدائی درجات پرائمری و ناظرہ و حفظ مع تجوید کے درجات انتہائی استحکام پختگی کے ساتھ قائم ہے اور تربیتی نظام میں شب و روز طلبہ کی نگرانی پر اساتذہ کی نظر رکھی جاتی ہے۔ علمائے کرام نے اس کے نظام تعلیم و تربیت کو سراہا اور اس کے لئے حوصلہ افزاء کمات بھی پیش فرمائے ہیں۔